Dhuwaa, MAlik ,Ahser Azeem story …

یہ ہے عاشر عظیم۔۔، CSS کرکے کسٹم میں افسر بنا، رشوت ستانی کا بازار گرم تھا، کسٹم کے بڑوں کو مشورہ دیا کہ رشوت ختم کریں، چیئرمین نے عاشر کو نظام تیار کرنے کا حکم دیا، عاشر دن رات ایک کرکے ایسا نظام بنانے میں کامیاب ہوا جس سے رشوت کے راستے بند ہوگئے،
محکمہ کے افسران عاشر کے دشمن بن گئے، نیب کے ذریعے عاشر کو گرفتار کر لیا گیا، اُن پر ناجائز کمائی کا الزام لگا اور حساب لیا جاتا رہا، پھر جیل سے رہا ہوگیا. عاشر بضد تھا کہ اپنی بےگناہی ثابت کروں گا اور بحال ہوکر دم لوں گا، بااثر افسران کا خیال تھا کہ رہائی کے بعد یہ بھی ملک سے بھاگ جائے گا جب ایسا نہ ہوا تو اِس پر غداری کے مقدمات اور دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے الزامات لگا دیئے گئے اور پھر گرفتار کر لیا گیا، اِس کیس میں سے بھی کچھ نہ نکلا اور وہ رہا ہوگیا. اُس نے قرض لے کر ایک فلم مالک بنائی جس میں پاکستان کی اشرافیہ کو للکارا، اِس فلم کی نمائش نہ ہونے دی گئی اور عاشر کا سرمایہ ڈوب گیا، آخرکار وہ دن بھی آگیا جب عاشر پر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور وہ کئی برسوں بعد اپنے عہدے پر بحال ہوا. عاشر خود کو بےگناہ ثابت کرنا چاہتا تھا وہ کامیاب ہوگیا لیکن بقول عاشر مزید ہمت نہیں تھی، بحالی کے چار دن بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دیا اور خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہوگیا. پاکستان کا یہ عظیم فرزند اور ذہین دماغ کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنی فیملی کی کفالت کرنے اور مالک فلم بنانے کےلئے لیا گیا قرض اتارنے میں مصروف ہے.
عاشر ہم آپ سے شرمندہ ہیں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
Social Share Buttons and Icons powered by Ultimatelysocial